جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’اسامہ بن لادن سے فنڈز کیوں لئے؟‘‘ وزیر اعظم ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے

datetime 9  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 1990 کی دہائی کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے لیے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن سے رقم حاصل کرنے کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں ایک اور پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان اور وکیل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت میں اندرونی مشاورت کا مرحلہ مکمل ہوگیا تھا اور تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم اور ان کی جماعت کے خلاف ‘بیرونی قوتوں سے فنڈ حاصل کرکے جمہوریت کے خلاف سازش کرنے کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے یہ اعلان چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو ادارے کے احترام کو برقرار رکھتے ہوئے ‘سیاسی گند کو عدالتی لاؤنڈری سے صاف نہ کرنے کے مشورے کے چار روز بعد کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے اثاثے ظاہر نہ کرنے، آف شور کمپنیاں رکھنے اور پی ٹی آئی کے لیے بیرونی فنڈنگ حاصل کرنے کی پاداش میں نااہلی کے لیے دائر پٹیشن کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ‘امریکا میں ایک پرانی کہاوت ہے کہ سیاسی گند کو عدالتی لاؤنڈری میں صاف نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے ادارے کی مقبولیت کو نقصان ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…