لاہور(آئی این پی) حکومت پنجاب نے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد اضافے کی تجویز تیار کر لی۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد اضافے کے شرح سے بجٹ تیار کر رہی ہے اور اسی شرح سے بجٹ
میں رقم رکھی جا رہی ہے محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ 15 مئی کو وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی حتمی رائے دے گی جس کے بعد اس بجٹ میں رو بدل ہو سکتا ہے محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اس وقت 15 فی صد کے حساب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی ورکنگ کر رہی ہے۔