اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی جس میں ڈان لیکس سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کے ذرائع وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے ڈان لیکس کے نئے نوٹیفکیشن پرمشاورت کی ہے اورچوہدری نثارنے اس حوالے سے وزیراعظم کوبھی اعتماد میں لیاہے ۔
ذرائع کاکہناہے کہ نئے نوٹیفکیشن میں فوج کے تحفظات دورکئے جائیں گے اس کے بارے میں وزیراعظم نے وزیرداخلہ کواہم ہدایات بھی جاری کی ہیں۔اس موقع پرپاک افغان سرحدپرکشیدہ صورتحال اورملک کی سیکورٹی کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی ۔ذرائع کاکہناہے کہ ڈان لیکس کانیانوٹیفکیشن جاری کرناچوہدری نثارعلی خان کےلئے ایک مشکل ٹاسک قراردیاجارہاہے جوکہ وزیراعظم نے ان کوسونپاہے ۔