جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان کو اگر کوئی مسئلہ تھا تو نشاندہی کرنے کے بجائے فائرنگ کیوں کی؟پاکستان نے جواب طلب کرلیا

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اور اومان نے تجارت اور معاشی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان اور افغان سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے آ ئندہ چند روز میں مسئلہ حل ہوجائے گا، پاک افغان سرحد پر کشیدگی بدقسمتی ہے ، افغانستان کو اگر کوئی مسئلہ تھا تو وہ سفارت کاری کے ذریعے نشاندہی کرتے، دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کی واضح ڈی مارکیشن موجود ہے،

افغانستان نے مذاکرات کی بجائے فائرنگ کی اور خلاف ورزی کی پاکستان اس قسم کی صورتحال کی اجازت نہیں دے سکتا، ،دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کا رابطہ جاری ہے ،پاکستان اور اومان نے تجارت‘ سرمایہ کاری‘ کلچر، عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، مختلف شعبوں میں کئی ایم او یوز زیر غور ہیں، اومان پاکستان کا انتہائی قریبی میری ٹائم ہمسائیہ ہے،سی پیک کے تحت پیدا ہونے والے مواقعوں سے استفادہ کر نے اور طریقہ کار وضع کرنے کے لئے رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر بھی غور کیا گیا جبکہ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی بن عبداﷲ نے کہاکہ اومان پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے لئے پرعزم ہے، دونوں ممالککے درمیان تجارت کے فروغ کے لئے بڑے مواقع موجود ہیں،پاکستان اور اومان خطے میں امن اور استحکام کے لئے مل کر کوشش کررہے ہیں،سی پیک خطے کے مستقبل کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔پیر کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی بن عبداﷲ نے دفتر خارجہ میں ملاقت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ اومان کے وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط کرنے اور بڑھانے کے حوالے سے ایجنڈا پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ دونوں ممالک نے تجارت‘ سرمایہ کاری‘ کلچر عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ سمیت علاقائی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ مختلف شعبوں میں کئی ایم او یوز زیر غور ہیں۔ اومان پاکستان کا انتہائی قریبی میری ٹائم ہمسائیہ ہے۔ سی پیک کے تحت سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ پاکتان اور اومان علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر مختلف امور پر ایک دوسرے کی سپورٹ کرتے ہیں۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان اومان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں حالیہ سالوں میں بہتری آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جیو اکنامک تعلقات ہیں۔ اومان علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں مثبت اور اہم کردار ادا کررہا ہے۔ علاقائی امن اور استحکام کے حوالے سے دونوں ممالک کے خیالات یکساں ہیں۔ سی پیک کے تحت پیدا ہونے والے مواقع سے استفادہ کے لئے اور طریقہ کار وضع کرنے کے لئے رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اومان کی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دو طرفہ تجارت بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔ اومان میں 0.25 ملین پاکستانی آباد ہیں اور پاکستان کے ورکرز کی یہ تیسری بڑی منزل ہے۔ امید ہے مستقبل میں تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ اومان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان آمد پر خوشی ہے شاندار استقبال پر شکر گزار ہوں پاکستان اور اومان کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔سی پیک منصوبہ سے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ اومان پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اومان مسلم دنیا کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔ اومان امن اور استحکام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان اور اومان امن اور استحکام کے لئے مل کر کوشش کررہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور اومان کی تجارت ایک ارب ڈالر ہے اس کو بڑھانے کی ضرورت ہے پاکستان کے فروٹ اور سبزیوں کو ایکسپورٹ بڑانے پر غور کررہے ہیں۔ اومان کے وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور اومان کے درمیان تجارت کے فروغ کے لئے بڑے مواقع موجود ہیں۔ پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ چمن بارڈر پر کشیدگی بدقسمتی ہے جو ہوا بدقسمتی ہے۔ افغانستان کو اگر کوئی مسئلہ تھا تو وہ سفارت کاری کے ذریعے نشاندہی کرتے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر واضح ڈی مارکیشن موجود ہے۔ افغانستان نے مذاکرات کی بجائے فائرنگ کی اور خلاف ورزی کی پاکستان اس قسم کی صورتحال کی اجازت نہیں دے سکتا آئندہ چند روز میں مسئلہ حل ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…