چمن (آئی این پی)چمن میں باب دوستی پر پاک افغان ملٹری حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں دونوں جانب کے ارضیاتی سروے ماہرین نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں کلی لقمان ا ور کلی جہانگیر کا ارضیاتی سروے کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اتوار کو چمن میں باب دوستی پر پاک افغان سیکیورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے سیکٹر کمانڈر ناردرن بریگیڈیئر ندیم سہیل میٹنگ میں شریک ہوئے
اور افغان فورسز کی جانب سے کرنل شریف فلیگ میٹنگ میں موجود تھے۔ فلیگ میٹنگ میں دونون جانب سے ارضیاتی سروے ماہرین نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں کلی لقمان اور کلی جہانگیر کا ارضیاتی سروے کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں جانب سے ارضیاتی سروے کیلئے گوگل نقشوں کی مدد لینے پر اتفاق کیاگیا۔ افغان فورسز کے نقشوں میں فرق پایا گیا جنہیں دور کیا جائے گا۔