ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

بڑی تعداد میں افغان فوجیوں کی ہلاکت ،کتنے فوجی ہلاک ہوئے اوراس کاکون ذمہ دارہے؟آئی جی ایف سی نے وضاحت کردی

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن (مانیٹرنگ ڈیسک)انسپکٹرجنرل ایف سی میجرجنرل ندیم انجم نے افغانستان کووارننگ دی ہے کہ اگردوبارہ پاکستانی علاقے میں دراندازی کی کوشش کی تواس سے بھی زیادہ طاقت کے ساتھ جواب دیاجائے گا۔میجر جنرل ندیم انجم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمن بارڈر پر افغانستان کے حملے کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 50 سے زائد افغان فوجی ہلاک، جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں،

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے کارروائی میں افغان فوج کی 4 سے 5 چیک پوسٹیں بھی تباہ ہوگئی ہیں آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے چمن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پہلے ہی افغان حکام کوبتادیاتھاکہ ہم مردم شماری کررہے ہیں اورپاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھی مردم شماری کرینگ ے۔میجر جنرل ندیم انجم اگرہم چاہتے تو زیادہ فورس کا استعمال کرسکتے تھے، زیادہ طاقت سے جلد علاقہ خالی کراسکتے تھےاس لئے طاقت کااستعمال نہیں کیاگیاکہ سرحد کے دونوں طرف سول آبادی موجود ہے۔میجرجنرل ندیم انجم نے کہا کہ افغانستان کی5سےزیادہ پوسٹیں مکمل تباہ کیں، افغان فورسز نے بلااشتعال شہری آبادی کو نشانہ بنایا، افغان فورسز کی فائرنگ کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، اس موقع پر آئی جی ایف سی نے دو ٹوک لہجے میں کہا کہ کسی نے بھی خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دیں گے، افغان فورسز کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ وہ اکیلے یہ قدم اٹھاتی۔ میجر جنرل ندیم انجم اس میں کوئی شک نہیں نہ افغانستان بھارتی ایما پر بھی ایسی شر انگیزی کرسکتا ہے۔اس موقع پر آئی جی ایف سی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جوابے حملے میں افغان فورسز کے 50سے زائد اہلکار مارے گئے، جب کہ جوابی کارروائی میں100سے زائد اہلکار بھی زخمی ہوئے۔اس موقع پر انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ افغان فورسز ہمارے مسلمان بھائی ہیں،

افغان فورسز کے نقصان پر خوشی نہیں، انتظامیہ نے متاثرین کیلئے اچھےانتظامات کیے، چمن میں ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے،تاہم دونوں ملکوں کے درمیان آمدو رفت افغانستان کے رویے سے مشروط ہے، افغان رویے میں بہتری کے بغیر یہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں، امید ہے کہ افغان قیادت اس مسئلے کو دیکھے گی۔آئی ایف سی نے اس موقع پرچمن کے لوگوںکا شکر یہ اداکیاکہ انہوں نے ہماری مکمل سپورٹ کی جس کےلئے چمن کے عوام کے شکرگزارہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…