جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کلبھوشن یادیو کامعاملہ،پاک ایران تعلقات،پاکستان کے اعلان نے بھارت میں کھلبلی مچادی 

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے پکڑے جانے سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے ، وہ تلملا اٹھا ہے،بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے ، پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات کشیدہ نہیں اور نہ ہی دونوں ملکو ں کے درمیان کوئی تلخی ہے ،اس حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد ہیں،پاک ایران اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلے جاری ہیں اوراس کی واضح مثال چند روز قبل ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ہے ۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگوکررہے تھے جس میں انہوں نے پاکستا ن کے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات اور سرحدوں کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی اور کہاکہ جن ممالک کے ساتھ سرحدیں ملتی ہیں تو اس میں بعض مسائل پیش آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے وہاں پر پاکستانی مصنوعات رکھنے والے سٹور کو جلاد دیا گیا ، کلبھوشن یادیو اور احسان اللہ احسان کے پکڑنے جانے کے بعد بھارت کا چہرہ بتدریج بے نقاب ہوتا جا رہاہے اور وہ اس پر تلملا رہاہے۔ اس نے اس لئے پاکستانیوں کو ویزے دینے سے نکارکیاہے۔ نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بھی مظالم کی انتہا کردی ہے جس پر پوری دنیا میں ہیڈلائنز میںیہ بات کی جا رہی ہے۔ ایران کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات کشیدہ نہیں ہیں اور نہ ہی اس کے ساتھ پاکستان کی کوئی تلخی ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور ایران ہمارا بہتر اسلامی اور پڑوسی دوست ملک ہے۔ پاکستان اورایران کے درمیان تلخی کے حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ ، گزشتہ دنوں ایران کے وزیرخازرجہ جوادظریف پاکستان آئے تھے اورانہوں نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جو انتہائی کامیاب رہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان مسلسل رابطہ رہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…