جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف بلوچستان پہنچ گئے،اہم اعلان

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ امن وامان بہتر بنانے پرفوج ،ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل ستائش ہے ،ہم بلوچستان میں ترقی کیلئے تعاون کرتے رہیں گے ۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آواران بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انھیں سیکیورٹی صورتحال ،جنوبی بلوچستان میں فوج اورایف سی کے کمیونٹی معاونت اقدامات پربریفنگ دی گئی ۔

آرمی چیف کو بتایا گیا کہ ڈیڑھ لاکھ افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں اورڈی ایچ کیو آواران کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے سول انتظامیہ کے ساتھ ایک فعال شراکت داری کی گئی ہے ۔فوج اور ایف کی طرف سے قیام اور طعام کے ساتھ آواران کے200طلبا کو مفت تعلیم دی جارہی ہے۔ایف سی بلوچستان کی جانب سے ایک نیا اسکول بھی قائم کیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ امن وامان بہتر بنانے پرفوج ،ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل ستائش ہے ۔ہم بلوچستان میں ترقی کیلئے تعاون کرتے رہیں گے ۔بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مقامی عمائدین نے بھی ملاقات کی ۔مقامی عمائدین نے علاقے میں امن وامان کی بہتر صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے مقامی عمائدین کا پاک فوج کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل آرمی چیف کا آوران پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے استقبال کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ سے مقامی عمائدین نے بھی ملاقات کی ۔مقامی عمائدین نے علاقے میں امن وامان کی بہتر صورتحال اور ترقیاتی کاموں پر پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے مقامی عمائدین کا پاک فوج کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل آرمی چیف کا آوران پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے استقبال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…