اسلام آباد (این این آئی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نےآج کو سپریم کورٹ کو پونے دو سو افسروں کی نئی فہرست بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں جے آئی ٹی میں شمولیت کیلئے بھجوائے گئے نام مسترد ہونے کے بعد ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی نے بتایا کہ اس
وقت ایس ای سی پی میں 197نام موجود ہیں سب کی فہرست اور ان کی قابلیت کی تفصیلات سپریم کورٹ آف پاکستان بھجوا دی جائیں گی تاکہ سپریم کورٹ مرضی سے اس میں کسی ایک افسر کا انتخاب کر لے ۔ظفر حجازی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ جس افسر کو جے آئی ٹی کیلئے منتخب کرے گی اس کو پورے کمیشن کی مکمل سپورٹ حاصل ہوگی ۔