اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ آف شور کمپنیاں سب سے پہلے اور سب سے زیادہ نیازی کی نکلیں‘ کمپنیاں بارکلے ٹرسٹ انٹرنیشنل لمیٹڈ‘ بارکلے ٹرسٹ چینل اسلام آباد اور بارکلے جرسی لمیٹڈ ہیں ‘ عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب کرتا رہوں گا‘ عمران
خان تمہاری تلاشی میں لوں گا جو تمہیں ہمیشہ یاد رہے گی‘ آف شور کمپنیوں کے ساتھ تمہاری جیبوں سے ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کروں گا۔ جمعرات کو سرکاری ٹی وی کے مطابق حنیف عباسی نے کہا کہ حقائق سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے گئے ہیں۔ آف شور کمپنیاں سب سے پہلے اور سب سے زیادہ نیازی کی نکلیں۔ کمپنیاں بارکلے ٹرسٹ انٹرنیشنل کمیٹڈ‘ بارکلے ٹرسٹ چینل اسلام آباد اور بارکلے جرسی لمیٹڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب میرے ہوتے ہوئے آف شور کمپنیاں چھپائی نہ جائیں گی۔ عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب کرتا رہوں گا۔ عمران خان تمہاری تلاشی میں لوں گا جو تمہیں ہمیشہ یاد رہے گی۔ آف شور کمپنیوں کے ساتھ تمہاری جیبوں سے ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کروں گا۔