اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی آف شور کمپنیوں کب بنی اور ان سے متعلق خبر دینے والا کوئی اور نہیں بلکہ موجودہ ترجمان تحریک انصاف بیرسٹر فواد چوہدری تھے، نجی ٹی وی نے کلپ چلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دن نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانامہ سکینڈل میں عمران خان اور ان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان پر آف شور کمپنیوں اور دیگر مبینہ طور پر متنازعہ ترسیلات زر اور انتقال جائیداد کےحوالے سے انگلی اٹھانے والا کوئی اور نہیں بلکہ موجودہ
ترجمان تحریک انصاف بیرسٹر فواد چوہدری ہیں جنہوں نے پہلی بار اس حوالے سے نجی ٹی وی ’’نیو نیوز ‘‘کے پروگرام میں دستاویزات دکھاتے ہوئے عمران خان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی دن نیوز نے فواد چوہدری کا کلپ بھی چلایا ہے جس میں وہ عمران خان کی آف شور کمپنیوں اور ان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی جانب سے بنی گالہ کی جائیداد منتقلی کے حوالے سے سوالات اٹھارہے ہیں جبکہ کلپ کے ایک حصے ان سیٹ میں وہ دستاویزات دکھائی جا رہی ہیں۔
Which PTI Leader was the First person who… by aliyaali123456