جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’پانامہ ، ڈان لیکس کے بعد نواز شریف کے خلاف ایک اور بڑا عدالتی محاذ ‘‘ کپتان کے حکم پر تحریک انصاف اگلے ہفتے کیا کرنے جا رہی ہے؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس کے بعد تحریک انصاف کا وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور عدالتی محاذ کھولنے کا فیصلہ،اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے آئندہ ہفتے پٹیشن دائر کردی جائے گی۔

عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہونے والے تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ۔ ایکسپریس ٹربیون کی ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ہونے والے تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ کیس کے بعد ایک اور عدالتی محاذ کھولا جائے جس میں تحریک انصاف سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس میں دئیے گئے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے اگلے ہفتے اپنے وکیل بیرسٹر فواد چوہدری کے ذریعے ایک پٹیشن دائر کریگی۔ واضح رہے کہ 2012میں سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں فیصلہ دیا تھا جس پر عملدرآمد تاحال نہ ہو سکا۔ اصغر خان کیس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 1990کے عام انتخابات میں وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں نے ایک حساس قومی ادارے سے رقم وصول کی تھی۔ سپریم کورٹ نے رقم وصول کرنے والے سیاستدانوں کے خلاف ایف آئی اےکوتحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر ایف آئی اے تحقیقات کمیٹی نے چند سیاستدانوں اور حساس ادارے کے سابق سربراہ سے تحقیقات کی تھیں جبکہ اس تحقیقات کی رپورٹ تاحال پیش نہیں کی جا سکی۔ اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اصغر خان کیس میں دئیے گئے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر تحریک انصاف ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کیلئے بھی استدعا کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…