لاہور(نیوزڈیسک)پانامہ کیس،وہی ہوا جس کی توقع تھی،بڑا قدم اُٹھالیاگیا، تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے فیصلے پر نظرثانی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ، اس سلسلے میں بیرسٹر ظفر اللہ خان نے پاناما کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں
درخواست دائر کر دی ہے نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے بجائے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے، ماضی میں جے آئی ٹی کے ذریعے تحقیقات کا تجربہ کا کامیاب نہیں رہا لہٰذا سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے معاملے کی چھان بین کرائے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پانامہ لیکس کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔