اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ارشد شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس 48 گھنٹے ہیں کیونکہ یوم مئی گزر گیا ہے اور اس کے بعد کام کے دن ہیں۔ حکومت کو جو بھی چیزیں ہیںبشمول انکوائری رپورٹ وہ پبلک کر دینی چاہئیں۔ ارشد شریف نے کہا کہ فواد حسن فواد کا نوٹیفیکیشن ریجیکٹ
کیا گیا ہے انکوائری رپورٹ نہیں۔ حکومت اور کمیشن نے بندوں کی نشاندہی کر دی ہے۔ ارشد شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ایکٹ، آفیشل سیکرٹس ایکٹ، سیکورٹی آف پاکستان ایکٹ، پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ یہ چار قوانین کسی کو بھی اٹھانے کی پوری اجازت دیتے ہیں اور اس کے تحت کسی کو اور کبھی بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔