راولپنڈی(نیوزڈیسک)ٹیکسلا میںحساس اداروں اوردہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ،متعددہلاک، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹ،دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا،دو
ملزمان کے فرار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا،اسی دوران ٹیکسلا کے علاقے ایمن آباد میں ایک زیر تعمیر گھر میں چھپے دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی،جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے،دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ،چار دستی بم، ایس ایم جی اور پستول برآمد ہوئے۔