اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے پاناماپیپر کیس کے فیصلے میں ماریو پوزو کےناول گاڈ فادر کے حوالے سے شریف خاندان میں بے چینی پائی جاتی ہے اور وزیراعظم نواز شریف اور ناول کے کردار کے درمیان مماثلت پر مبنی الفاظ کو حذف کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔سپریم کورٹ کے 540 صفحات پر مشتمل فیصلے کا آغاز ماریو پوزو کے ناول
کے جملوں ‘ہر عظیم قسمت کے پیچھے ایک جرم ہوتا ہے، سے شروع ہوتا ہے جو بنیادی طور پر انیسویں صدی کے فرانسیسی مصنف ہونور ڈی بالزک کے الفاظ ہیں۔اپوزیشن جماعتوں بالخصوص پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ان جملوں کو لے کر وزیراعظم کے خلاف کرپشن الزامات کی مہم کو تیز کردی جبکہ مسلم نواز کے کئی رہنماؤں نے فیصلے میں ان الفاظ کے چناؤ کے خلاف اظہار خیال کیا۔