اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) عمران خان کو10ارب کی آفر کس نے کی؟ بالاخر نام سامنے آہی گیا، تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کے معاملے پر خاموش رہنے کیلئے عمران خان کو دس ارب روپے کی آفر کرنے والے شخص کا بالاخر نام سامنے آگیا ہے، پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے ٹوئٹر پردعویٰ کیا ہے کہ
شیپس جم کا مالک عمران خان اور حمزہ شہباز کا مشترکہ دوست ہے اور عمران خان کیلئے دس ارب روپے کی آفر لیکر آنا والا شخص بھی وہی ہے ،نبیل گبول نے ٹوئٹر پر لگاتار تین ٹوئٹس میں انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ عمران خان کیلئے کون شخص آفر لایا ہے؟ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ وہ کون شخص ہوسکتاہے انہوں نے اپنے ٹوئٹس میں دعویٰ کیا کہ شپس کا مالک عمران خان کااتنا قریبی دوست ہے کہ صدر مشرف نے ان کی درخواست پر دولاکھ روپے ماہانہ پر انہیں قیمتی اراضی کرائے پر دی تھی۔عمران خان نے واضح کیا تھا کہ وہ اس شخص کا نام نہیں بتائیں گے البتہ انہیں اگر عدالت جانا پڑ گیا تو وہ پھر اس شخص کانام بتادیں گے، نبیل گبول کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی طرف سے پاناما کے معاملے پر خاموش رہنے کے لئے شیپس جم کے مالک نے یہ آفر عمران خان کو کی تھی ،واضح رہے کہ حکومت ایسی کسی بھی قسم کی آفر کی تردید کرتی رہی ہے جبکہ عمران خان کو اس معاملے پر عدالت لے جانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں جس کے بعد بھی عمران خان اپنے دعوے پر قائم رہے ۔
Do u know who offered 10 billion to IK . I know lets c who else know .
— Nabil Gabol (@Nabilgabol) April 27, 2017
Shapes owner mutual friend of Hamza nd Imran .IK must not keep his name discreet just bcoz they r friends it is of national intrest 100 m $
— Nabil Gabol (@Nabilgabol) April 27, 2017
So close friends that shape karachi land was sanctioned on President Musharaf order on request of IK for monthly 2 lac rs rent .
— Nabil Gabol (@Nabilgabol) April 27, 2017