اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف قمر باجوہ چیف جسٹس کو خط لکھ کر عسکری اداروں کو پاناما کیس جے آئی ٹی کا حصہ نہ بنانے کی درخواست کریں گے، معروف صحافی و کالم نگار ہارون رشید کا دعویٰ، ان کے مطابق عسکری ادارے پاناما کیس پر بننے والی جے آئی ٹی کا حصہ نہیں بنیں گے، اس سلسلے میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھنے والے ہیں اس میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے عسکری اداروں کو جے آئی ٹی کا حصہ نہ بنانے کے لیے درخواست کریں گے۔