اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نیوزلیکس انکوائری کمیٹی رپورٹ ،سرل المیڈا کے ساتھ اب کیا ہوگا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 29  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے نیوزلیکس انکوائری کمیٹی رپورٹ کی سفارشات منظور کر لیں، قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک کرنے کے الزام میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ پرنسپل انفارمیشن آفیسرراوتحسین کیخلاف1973ء کے رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی‘

انگریزی اخبار کے ایڈیٹر ظفر عباس اور رپورٹرسیرل المیڈا کے خلاف کارروائی کے لئے معاملہ اے پی این ایس کے سپرد کر دیا گیاہے، ہفتہ کووزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی رپورٹ کی سفارشات منظور کر لی ہیں وزیر اعظم نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی رپورٹ کی 18 ویں پیرے کی منظوری دی ہے جس کے مطابق انگریزی اخبار کے ایڈیٹر ظفر عباس اورصحافی سیرل المیڈا کے خلاف کارروائی کامعاملہ اے پی این ایس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ اے پی این ایس روزنامہ ڈان ‘ ظفر عباس اور سرل المیڈا کے حوالے سے انضباطی کارروائی کرے گی۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر راؤ تحسین علی کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز 1973ء کے مطابق کارروائی ہو گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے پی این ایس پرنٹ میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق وضع کرے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے عہدہ واپس لینے کی منظور ی دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جلد نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی اور اہمیت کے معاملات پر رپورٹنگ صحافتی اقدار کے مطابق ہونی چاہیے۔ وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کی طرف سے جاری حکمنامے کی کاپیاں مزید کارروائی کیلئے وزیر اعظم ہاؤس کا خط سیکرٹری اطلاعات‘ سیکرٹری کیبنٹ اور سیکرٹری اسٹبلشمنٹ کو بھجوا دیا گیا ہے ۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…