اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد جے آئی ٹی کے قیام کے حوالے سے معروف صحافی اسد کھرل کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیش ٹیم میں شامل ہونے والے نمائندوں کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خود ہی منتخب کر لیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیانات میں اسد کھرل کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں پانچ مختلف اداروں ( ایس ای سی پی، ایف بی آر، سٹیٹ بنک آف پاکستان،
نیب اور ایف آئی اے ) سے وفادار افسران کی تقرری اور (ایم آئی، آئی ایس آئی) سے دو افسران کی تقرری کی جانا تھی ۔ اس ضمن میں اسد کھرل کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایس ای سی پی، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین نیب، گورنر سٹیٹ بنک اور وفاقی وزیر داخلہ نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کیلئے نمائندوں کو اسحاق ڈار، سعید احمد اور فواد حسن فواد کی مدد سے ڈھونڈ لیا ہے۔ جبکہ جے آئی ٹی میں شامل ناموں کی حتمی منظوری اسحاق ڈار دیں گے۔