اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جی ایچ کیو میں 202ویں کارپس کمانڈر کانفرنس کا انعقاد، پانامہ کیس فیصلہ پر غور، فوج کاجے آئی ٹی میں قانون کے مطابق شفاف کردار ادا کرنے کیلئے عزم کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ جی ایچ کیو میں 202ویں کارپس کمانڈر کانفرنس کے موقع پر
پانامہ کیس فیصلہ پر غور کیا گیا ہے ۔ کانفرنس میں پاکستان کی اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ کے پانامہ کیس فیصلے کے مطابق بنائی جانے والی جے آئی ٹی میں فوج کی بحیثیت ادارہ قانون کے مطابق شمولیت اور شفاف طریقے سے کردار ادا کرنے کے عزم کااظہار کیا گیا ہے۔202ویں کارپس کمانڈر کانفرنس میں دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے جاری آپریشن رد الفساد کا بھی جائزہ لیا گیاہے ۔