اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان پانامہ میچ ہارچکے،اب کم از کم سپورٹس مین سپرٹ کا ہی مظاہرہ کریں،ترچھی ٹوپی والا کھوٹا سکہ اب پیپلزپارٹی میں جانے کی کوشش کر رہا ہے،زرداری صاحب کے جلسے سے زیادہ لوگ تو کسی ولیمے میں ہوتے ہیں۔ہفتہ کو اپنے بیان میں آصف کرمانی نے
کہا کہ عمران خان مٹھائیاں بھی کھا رہے ہیں جے آئی ٹی کو تسلیم بھی نہیں کر رہے،کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟، عمران خان پانامہ میچ ہارچکے،اب کم از کم سپورٹس مین سپرٹ کا ہی مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہاکہ ترچھی ٹوپی والا کھوٹا سکہ اب پیپلزپارٹی میں جانے کی کوشش کر رہا ہے،زرداری صاحب کے جلسے سے زیادہ لوگ تو کسی ولیمے میں ہوتے ہیں۔