بدھ‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2025 

نوازشریف کہاں جائیں گے؟سعودی عرب جائیں یا لانڈھی جیل ؟ آصف علی زرداری نے حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 21  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منڈی شاہ جیونہ (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینزکے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ میاں صاحب آپ گھر نہیں کہیں اور جائیں گے ‘ آپ سرکاری روٹیاں توڑنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ‘ میاں صاحب سعودی عرب جائیں یا پھر لانڈھی جیل آئیں جہاں پر آپ کو روٹیاں میں بھیجوں گا، چاروں صوبوں کو نواز شریف سے نجات چاہیے ‘ میاں صاحب ابھی تو ابتدائے عشق ہے آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے

کیا ‘ سندھ کی اسمبلی نے بھی ’’گو نواز گو‘‘ کی قرار داد منظور کر دی ہے ‘ مشرف کی طرح نواز شریف کو بھی گھر بھیجیں گے اور ان سے قوم کا حق واپس لے کر رہیں گے ‘ شاہ جیونہ کے لوگوں کی محبت دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں ‘ ہم پہلے بھی الیکشن نہیں ہار ے ہمیں آر اوز نے ہرایا ‘ ہم نے عوام کی خاطر جینا اور مرنا ہے ‘ ہم نے شاہنواز ‘ بے نظیر اور مرتضیٰ بھٹو کے جنازے اٹھائے ‘ ہم نے قربانیاں دینے کے باوجود پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ وہ جمعہ کو جھنگ کے علاقے منڈی شاہ جیونہ میں عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں شاہ جیونہ کے لوگوں کا پیار اور محبت دیکھ کر بہت خوش ہوا ہوں۔ میں مخدوم صاحب اور فیصل صالح حیات کو پیپلز پارٹی میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وائس صدر کا عہدہ قبول کریں اور ہمارے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر چلیں اور پنجاب فتح کریں۔ آصف زرداری نے کہا کہ اس مرتبہ ہم نے شریفوں کو مٹانا ہے اور آر اوز الیکشن کو ایکسپوز کرنا ہے ۔ ہم پہلے بھی الیکشن ہارے نہیں تھے ہمیں آر اوز نے ہرایا تھا۔ آر اوز کو دیکھنا چاہیے کہ انہوں نے ملک کے ساتھ کیا کیا۔ شاہ جیونہ دھرتی پر پانی ہے نہ بجلی ہے۔ قرضے دگنے ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر اوز نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا اس عوام کے ساتھ ہم نے جینا ہے اور مرنا بھی ہے۔ پیپلز پارٹی ہزاروں شہیدوں کو

سینے سے لگایا مگر پھر بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ یہ ملک ہمارا ہے ہم نے شہید ذوالفقا رعلی بھٹو ‘ شاہنواز ‘ مرتضیٰ اور بے نظیر بھٹو شہید کی لاشیں اٹھائی ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ ہم پاکستان کو چلانا جانتے ہیں آج سند ھ اسمبلی نے گو نوا زگو کی قرار داد منظور کر لی ہے۔ جس طرح ہم نے مشرف کو گھر بھیجا تھا اس طرح نوا زشریف کو بھی گھر بھیجیں گے مگر میاں صاحب آپ گھر نہیں کہیں اور جائیں گے۔ چاروں صوبوں کو میاں نواز شریف سے نجات چاہیے کیونکہ میاں صاحب پائے کھانے اور روٹیاں توڑنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ میاں صاحب سعودی عرب جائیں یا پھر لانڈھی جیل آئیں جہاں پر آپ کو روٹیاں میں بھیجوں گا۔ میاں صاحب کچھ تو غریبوں پر رحم کریں۔ پانامہ گیٹ پر عوام کا وقت فضول میں برباد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کے خلاف جلسوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے ابھی تو ابتدائے عشق ہے آگے آگے دیکھئیے ہوتا ہے کیا۔ شو باز کے نعرے خالی نعرے ہی رہ گئے۔ انہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ میں پورے ملک میں ان کیخلاف نکلوں گا۔ عوام کا کثیر تعداد میں جلسے میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…