اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم بچ نکلے، سپریم کورٹ نے قطری خط مسترد کرتے ہوئے منی ٹریل معلوم کرنے کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کے 5رکنی بنچ نے شریف فیملی کی طرف سے پیش کئے جانے والا قطری شہزادے کا خط مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کے بیرون ملک اثاثوں
کی تفصیلات معلوم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ منی ٹریل معلوم کی جائے جس کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے 5رکنی بنچ کے پانامہ کیس فیصلے کے مطابق وزیراعظم اور ان کے صاحبزادوں کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ، جے آئی ٹی میں ایف آئی اے، نیب ، سٹیٹ بینک، سکیورٹی ایکسچینج کمیشن ، آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے شامل ہونگے۔ جے آئی ٹی ہر 15روز بعد پیشرفت سے متعلق پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کو رپورٹ پیش کرے گی جبکہ حتمی رپورٹ 60روز بعد جمع کرانے کی پابند ہو گی جس کی روشنی میں سپریم کورٹ وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت یا نا اہلی کا فیصلہ کرے گی۔پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کو رپورٹ پیش کرے گی جبکہ حتمی رپورٹ 60روز بعد جمع کرانے کی پابند ہو گی جس کی روشنی میں سپریم کورٹ وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت یا نا اہلی کا فیصلہ کرے گی