اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نا اہل قرار؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ سنا دیا جن میں سے دو ججز نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنایا جبکہ تین ججز اختلافات کرتے نظر آئے۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ججز نے کہا ہے کہ نیب اور دیگر ادارے اپنا کام کرنے میں ناکام رہے اس لئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا۔ رپورٹ کے مطابق 540صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز افضل نے تحریر کیا فیصلے میں ججز کی رائے تقسیم کا شکار دکھائی دی۔ تین ججز فیصلے میں ایک طرف اور دو ججز اختلاف کرتےنظر آئے