اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس کے اپنے دفتر میں پانامہ کیس کا تاریخی فیصلہ سنا او ر فیصلے کے بعد شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ اس وقت ان کی صاحبزادی مریم نواز ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ‘ و زیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ‘ گورنر سندھ زبیر عمر‘عرفان صدیقی ‘ سینیٹر پرویز رشید‘ وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد ‘ ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر
اکمل ‘اور عملے کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نوا زشریف نے سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ کی طرف سے دیا گیا فیصلہ ٹی وی چینلز کے ذریعے اپنے کمرے میں سنااور فیصلہ سننے کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مبارکباد دی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے سرخرو کیا ہے۔ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔