اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے کہاہے کہ پاناماکیس کافیصلہ حکومت کے خلاف آئے یاہمارے حق میں آئے پھربھی عوام میں جائیں گے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں بڑے عوامی جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی اعلیٰ قیادت شریک ہوئی،
اجلاس میں کیس کے فیصلے کے بعد کی صورتحال اور حکمت عملی پر غور کیا گیا،یہ طے کیا گیا کہ فیصلے کے بعد فوراً اجلاس بلا کر حکمت عملی طے کی جائے گی۔عمران خان نے فیصلے کے موقع پر کارکنوں کو سپریم کورٹ آنے سے روکنے کا حکم دے دیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صرف مرکزی قائدین فیصلہ سننے سپریم کورٹ جائیں گے۔اجلاس میں پی ٹی آئی اسلام آباد کو جلسے کیلئےمتحرک ہونے کا حکم دیا گیا