پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

حسین حقانی پاکستان کا غدار ہے، اسے غداری کی سزا ملنی چاہئے  اگر میری حکومت آئی تو میں حسین حقانی کے ساتھ کیا کروں گا؟ آصف علی زرداری کے حسین حقانی کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات 

datetime 19  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حسین حقانی پاکستان کا غدار ہے، اسے غداری کی سزا ملنی چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جاوید چوہدری کے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حسین حقانی میمو سکینڈل میں ملوث تھا اگر میری حکومت آئی تو میں حسین حقانی کیخلاف غداری کا مقدمہ چلا کر سزا دلواؤں گا۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے حسین حقانی کو ویزوں کے اجراء

کا اختیار دیا تھا پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا تھا کہ 2001کے بعد سے جب اسامہ بن لادن کی تلاش شروع ہوئی ویزہ پالیسیوں اور طریقہ کار پر جامع تحقیقات ہونی چاہئیں اور اسی بات کی ضرورت ہے۔ کچھ عرصہ قبل سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ امریکا میں تعینات سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے پاس امریکیوں کو ویزا جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا۔نجی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ’حسین حقانی بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کے پاس امریکیوں کو ویزوں کے اجرا کا اختیار نہیں تھا۔‘انہوں نے کہا کہ ’سفارت خانے میں سفیر کے علاوہ ایسے کئی لوگ موجود ہوتے ہیں جو کسی اہم شخص کو ویزا جاری کرنے کے مجاز ہوتے ہیں۔‘تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’میں حسین حقانی کے اس دعوے سے اتفاق نہیں کرتا وہ خود کو دانشور اور فلسفی مانتے ہیں، جبکہ ہمارے خیالات میں کافی اختلاف پایا جاتا ہے۔‘سابق صدر نے کہا کہ ’میں حسین حقانی کی کتاب سے بھی متفق نہیں ہوں، جس میں انہوں نے پاکستان مخالف باتیں کی ہیں۔آصف زرداری سے جب پوچھا گیا کہ کیا پیپلز پارٹی کا حسین حقانی کو امریکا میں سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ درست تھا، تو ان کا کہنا تھا کہ ’جس وقت میں صدر تھا اس وقت پرویر مشرف بھی ملک میں تھے، اس لیے میں نے محمود علی دْرانی کو بلا کر حسین حقانی کو امریکا میں پاکستانی سفیر مقرر کردیا

اور انہوں نے وہی کیا جو اس وقت میں ان سے چاہتا تھا۔‘ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے سے متعلق سابق صدر نے کہا کہ ’یہ فیصلہ اس وقت کی پارلیمنٹ اور اسٹیبلشمنٹ کا تھا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’رپورٹ کو عوام کے سامنے لانا قوم کے مفاد میں نہیں تھا، لیکن اگر موجودہ حکومت رپورٹ منظر عام پر لانے کو بہتر سمجھے تو اسے اس حوالے سے آگے بڑھنا چاہیے۔‘ایبٹ کمیشن کی رپورٹ لیک ہونے کے حوالے سے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آخر کار رپورٹ تیار کرنے والے بھی انسان ہی تھے۔‘واضح رہے کہ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے دعویٰ کیا تھا کہ اوباما انتظامیہ سے ان کے ‘روابط کی وجہ سے ہی امریکا القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانے اور ہلاک کرنے میں کامیاب ہوا۔واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں حسین حقانی نے 2016 کے امریکی انتخابات سے قبل اور بعد میں ڈونلڈ ٹرمپ کے روس سے تعلقات کا دفاع کیا اور کہا کہ انھوں نے بھی 2008 کے انتخابات میں سابق صدر اوباما کی صدارتی مہم کے ارکان کے ساتھ اسی طرح کے تعلقات استوار کیے تھے۔

انھوں نے لکھا، ‘ان روابط کی بناء پر ان کی بحیثیت سفیر ساڑھے 3 سالہ تعیناتی کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور امریکا کے درمیان قریبی تعاون ہوا اور آخرکار امریکا کو پاکستان کی انٹیلی جنس سروس یا فوج پر انحصار کیے بغیر اسامہ بن لادن کے خاتمے میں مدد ملی۔واضح رہے کہ حسین حقانی کی جانب سے امریکی خفیہ ایجنسی کے ارکان کو ویزوں کے اجراء سے متعلق بیان پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا تھا کہ حسین حقانی کا امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ارکان کو ویزوں کے اجراء سے متعلق بیان ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے اور حسین حقانی سے متعلق تحفظات درست ثابت ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…