اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ میں پانامہ کیس فیصلے سے قبل وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس بدھ کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جمعرات کو پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے کے اعلان کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے مشاورت کیلئے مسلم لیگ
(ن) کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں اہم وفاقی وزراء،وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اہم سینئر پارٹی کے رہنما شرکت کریں گے۔اجلاس میں پاناماکیس کے فیصلہ حق یامخالف میں آنے کی صورت میں پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیاجائے،یہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔