کراچی ( آئی این پی ) فیکٹری ایریا سے گزشتہ رات گرفتار دہشت گرد کی مبینہ ساتھی کا سراغ مل گیا ، نورین لغاری نامی خاتون دو ماہ شام میں داعش کے ساتھ گزارنے کے بعد چند روز قبل پاکستان آئی تھی ، حساس اداروں نے تحقیقات کے لئے حیدر آباد پولیس سے رابطہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا سے گزشتہ رات گرفتار دہشت گرد کی مبینہ ساتھی کا سراغ مل گیا ۔ گرفتار خاتون
نورین لغاری حیدر آباد سندھ کی رہائشی ہے ۔ جائے وقوعہ سے نورین کا کالج کارڈ اور والد عبدالجبار کے شناختی کارڈ کی کاپی ملی ۔ جائے وقوعہ سے نورین کے والد عبدالجبار کا خط بھی ملا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے مزید تحقیقات کے لئے حیدر آباد پولیس سے رابطہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق نورین نے دو ماہ شام میں داعش کے ساتھ گزارے ۔ نورین چھ روز قبل ہی پاکستان آئی تھی ۔