اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

شوکت خانم کی تعمیر کیلئے جب سڑکوں پر نکلا تو۔۔۔! عمران خان نے اپنی زندگی کاسبق بتادیا

datetime 15  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ انسانیت رکھنے والے معاشرے ہی خوشحال ہوتے ہیں انسان اور جانوروں میں فرق انسانیت کا ہی ہے دوسروں کیلئے جینا ہی انسانیت کی معراج ہے ہمیں اس عارضی زندگی میں ایسا کام کرنا چاہیے جو ہمیں مرنے کے بعد بھی زندہ رکھے ۔وہ ہفتہ کو یہاں مغلپورہ لاہور میں عبدالعلیم خان فانڈیشن کے زیر اہتمام تعمیرہونے والے رائزنگ سن انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ صر ف بڑا بنک بیلنس رکھنا امارت نہیں ہوتی بلکہ انسانی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں پر دل کھول کر خرچ کرنے والے امیر ہوتے ہیں انہوں نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی طرف سے اس فلاحی منصوبے کی سر پرستی کرنے پر مبارکباد دیتے اور سراہتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم کی تعمیر کیلئے جب وہ سڑکوں پر نکلے تب انہیں پتہ چلا کہ کون کون بڑا آدمی ہے اور عبدالعلیم خان بھی ان میں سے ایک تھے عمران خان نے کہا کہ ایسے فلاحی منصوبے دوسروں کیلئے بھی مشعل راہ ہوتے ہیں ایک شوکت خانم بننے کے بعد ملک میں کئی ایک فلاحی ہسپتال بنائے گے اسی طرح رائزنگ سن انسٹیٹیوٹ کا منصوبہ بھی مخیر حضرات کیلئے باعث تقلید ہو گا عمران خان نے کہا کہ خصوصی بچوں کیلئے فلاحی سرگرمیاں مزیدقا بل ستائش ہیں یہ ہمارے معاشرے کا وہ حصہ ہے جو والدین کیلئے قدرت کی طرف سے کڑا امتحان ہوتا ہے اور ہم سب کو مل کو اس بوجھ کو بانٹنا چاہیے عمران خان نے کہا کہ خصوصی بچوں کیلئے دل کھول کر خرچ کرنے والے بھی خصوصی لوگ ہوتے ہیں جن کی کاوشوں کا اعتراف کیا جا نا چاہیے انہوں نے کہا کہ مغربی معاشرہ ہم سے اس معاملے میں آگے دکھائی دیتا ہے جہاں مسلمان نہیں لیکن اسلام موجود ہے اور بد قسمتی سے مسلم ممالکوں میں مسلمان ہیں لیکن اسلام موجود نہیں ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق ایک دوسرے کے دکھ درر میں شریک ہونا چاہیے

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں خصوصی تو کیا عام بچوں کو بھی تعلیم و تربیت کی وہ سہولتیں حاصل نہیں جو وقت کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ 2.5کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ 45فیصد نو نہالوں کو تعلیم کی مطلوبہ سہولت ملتی ہی نہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتیں اصل نظریہ پاکستان سے دور ہٹ چکی ہیں اور اسلام کے نام پر بننے والی سب سے پہلی مملکت میں شہری بنیادی سہولتوں کو تر س رہے ہیں۔

قبل ازیں عمران خان نے عبدالعلیم خان ، لیفٹیننٹ جنرل(ر)خالد مقبول ، ڈاکٹر عبدالتواب ،مسز پروین تواب کے ہمراہ عبدالعلیم خان فانڈیشن کی تعمیر کردہ رائزنگ سن انسٹیٹیو ٹ کی بلڈنگ کا افتتاح کیا انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فانڈیشن نے 4کنال اراضی خرید کر اس پر سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ تعمیر کی ہے جہاں خصوصی بچوں کیلئے نصابی و ہم نصابی تمام سہولتیں میسر ہیں اور ان بچوں کیلئے جدید سہولتوں سے مزین سوئمنگ پول بھی بنایا گیا ہے اور اس بلڈنگ کو عبدالعلیم خان کے والد محترم سے منسوب عبدالرحیم خان کیمپس قرار دیا گیا ہے عمران خان نے بلڈنگ کے مختلف شعبے دیکھے اور وہاں دی جانے والی سہولتوں کو سراہا انہوں نے فانڈیشن کے عہدیداران میں اعزازی شیلڈیں بھی تقسیم کیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…