کراچی (آئی این پی )ڈاکٹر عاصم پر462ارب روپے کی کرپشن کا الزام اور بیرون ملک جانے کیلئے ضمانت کتنے میں ہوئی؟حیرت انگیزانکشاف، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے 20لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ہفتہ کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دہشتگردوں کو علاج کی فراہمی
سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ملزمان ڈاکٹر عاصم،انیس قائم خانی اور سلیم شہزاد سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے 20لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے جبکہ پاسپورٹ کی واپسی کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا،ڈاکٹر عاصم کو دوہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔