اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مشعال خان کے قتل پرعالمی سطح پر ہلچل،اقوام متحدہ نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 15  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بونے نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم مشعال خان کے قتل پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس بات پر افسوس ہے کہ مشعال کا قتل ایک تعلیمی ادارے میں ہوا اور قاتل ان کے ساتھی طالب علم ہیں۔ہفتہ کو اقوم متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ پاکستان کو مشعال کے قاتلوں کو قانون کیمطابق سزا دینی چاہیے۔

نیل بونے کا مشعال کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشعال خان کے قاتل کروڑوں طلبا کے لیے بدنامی کا باعث ہیں اور ان کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، اقوام متحدہ کے دنیا بھر میں ہونے والے مختلف معاہدوں کا رکن ہے اس لیے اس طرح کے حادثات کو دوبارہ پیش آنے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔خیال رہے کہ دوروز قبل مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغ عامہ کے طالب علم مشعال خان کو یونیورسٹی کے طلبا نے توہین رسالت کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ان کی ہلاکت ہوئی تھی۔خیبرپختونخوا حکومت نے واقعے کی عدالتی انکوائری کی منظوری دیتے ہوئے سمری پشاورہائی کورٹ کو بھیج دی ہے جہاں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عدالتی انکوائری کے لیے کمیٹی قائم کردیں گے۔وزیر اعلی خیبرپختونخو پرویز خٹک نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مشعال کی جانب سے توہین رسالت کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔دوسری جانب سے ایف آئی آر میں نامزد آٹھ ملزمان کو مردان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…