اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

اگر کلبھوشن یادیو معصوم تھا تو۔۔۔! پاکستان کے جواب نے بھارت کے ہوش اُڑادیئے

datetime 14  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آ باد (آئی این پی) پاکستان کے آئین کے مطابق کلبھوشن یادیو کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ، کیس ایک سال تک جاری رہا اور تمام قانونی ضروریات پوری کی گئیں اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ، قانون شہادت کے تحت کارروائی کی گئی، ٹرائل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام قانونی تقا ضے پورے کئے گئے

اور کو ٹھوس شواہد اور ثبوتوں کی وجہ سے سزا سنائی گئی، اس کے پاس 40 دن تک اپیلیٹ کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے۔-مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بھارت کی جانب بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں،پاکستان کی قوم ملک کی سلامتی کے لئے کسی خطرسے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر متحد ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت قانون کے مطابق اور قانونی عمل کے ذریعے دی گئی اوریہ درست فیصلہ ہے ، بھارت جواب دے کہ کل بھوشن یادیو کیوں مسلمانوں کی جعلی شناخت استعمال کر رہا تھا، اگر وہ معصوم تھا تو 2 پاسپورٹ ایک مسلمان کے نام اور دوسرا ہندو نام سے کیوں رکھا تھا ، بھارت کے پاس کل بھوشن یادیو کی بلوچستان میں تخریب کارانہ سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی ٹھوس وضاحت موجود نہیں ہے، پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا مہم شروع کر دی ہے ، بھارت کے اشتعال انگیز بیانات اور جھوٹے الزمات سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا اور یہ سود مند نہیں ہو گا ،

بھارت کی جانس یس بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں ، توقع ہے بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا اور ایسے بیانات سے گریز کرے گا جس کے کشید گی میں اضافہ ہو، پاکستان کے قانون کے مطابق اس کا ٹرائل کیا گیا ۔ ٹرائل کو شفاف انداز میں مکمل کیا گیا اور پاکستان کے آئین کے مطابق کلبھوشن یادیو کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ، کیس ایک سال تک جاری رہا اور تمام قانونی ضروریات پوری کی گئیں اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ، قانون شہادت کے تحت کارروائی کی گئی، ٹرائل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام قانونی تقا ضے پورے کئے گئے اور کو ٹھوس شواہد اور ثبوتوں کی وجہ سے سزا سنائی گئی، اس کے پاس 40 دن تک اپیلیٹ کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل کا حق موجود ہے۔جمعہ کو دفتر خارجہ میں کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیز

نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بھارت کی جانب سے بیانات سامنے آئے ہیں جن کو میڈیا میں زیر بحث لایا گیا ہے ۔ کلبھوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی ، تخریب کارانہ سرگرمیوں اور دہشت گردی میں ملوث تھا ۔ پاکستان کے قانون کے مطابق اس کا ٹرائل کیا گیا ۔ ٹرائل کو شفاف انداز میں مکمل کیا گیا اور پاکستان کے آئین کے مطابق کلبھوشن یادیو کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ۔ کلبھوشن نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ممبئی کا رہائشی ہے ۔ بھارت کی نیوی کا ملازم ہے اور ’’را‘‘ کے لئے کام کر رہا ہے ۔ کلبھوشن کو اپنے دفاع کے لئے قانونی آفیسر فراہم کیا گیا تھا ۔ اس نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا کہ اس کو بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان میں جاسوسی اور پاکستان کو عدم استحکام اور پاکستان کی ریاست کے خلاف تخریب کارانہ اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لئے بھیجا گیا تھا ۔

اس نے گوادر اور تربت میں گرینڈ حملے کرائے سمندر میں جیوانی میں پورٹ راڈار سٹیشن پرحملے اور سول کشتیوں پر حملے کرائے ۔ حوالہ اور پنڈی کے ذریعے بلوچستان سمیت پاکستان میں تخریب کارانہ سرگرمیوں کے لئے نوجوانوں کو فنڈنگ کی ۔ سبی اور سوئی کے علاقے میں گیس پائپ لائنوں اور بچلی کے کھمبوں پر دھماکے کرائے ۔ کوئٹہ میں دھماکے کرائے جس سے جانی اور مالی نقصان ہوا ۔ کوئٹہ ہزارہ کمیونٹی کو ٹارگٹ اور ایران سے واپس آنے والے زائرین کو نشانہ بنایا ۔ ملک دشمن عناصر کے ذریعے تربت پنجگور ، گوادر ، پسنی ، جیوانی میں حملے کرائے اور سول اور فوجیوں کو شہید کرایا ۔ عدالت نے اس کو مجرم قرار دیا اور سزائے موت سنائی ۔ کیس ایک سال تک جاری رہا اور تمام قانونی ضروریات پوری کی گئیں اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ۔ قانون شہادت کے تحت کارروائی کی گئی ۔

گواہوں سے سوالات پوچھنے کی اجازت دی گئی ۔ ٹرائل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے گئے اس کو سزا سب سے اعلیٰ فورم نے دی ۔ اس کے پاس 40 دن تک ایلیٹ کورٹ میں اپیل کا حق موجود ہے ۔ ایلیٹ کورٹ کے فیصلے کے بعد 60 دن تک آرمی چیف کو رحم کی اپیل کر سکتا ہے ۔ آرمی چیف کے فیصلے کے بعد 90 دنوں تک صدر پاکستان کو رحم کی اپیل کر سکتا ہے ۔ اس کو ٹھوس شواہد اور ثبوتوں کی وجہ سے سزا سنائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جواب دے کہ وہ کیوں مسلمانوں کی جعلی شناخت استعمال کر رہا تھا ۔ اگر وہ معصوم تھا تو 2 پاسپورٹ ایک مسلمان کے نام اور دوسرا ہندو نام سے کیوں رکھا تھا ۔ بھارت کے پاس کل بھوشن یادیو کی بلوچستان میں تخریب کارانہ سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی ٹھوس وضاحت موجود نہیں ہے ۔ پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا مہم شروع کر دی ہے ۔

بھارت کے اشتعال انگیز بیانات اور جھوٹے الزمات سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا اور یہ سود مند نہیں ہو گا ۔ بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں ۔ بھارت نے پاکستان کی قانونی معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے پا کستان کی درخواست پر عدم تعاون کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے کل بھوشن یادیو تک قونصلر رسائی فراہم نہیں کی گئی ۔ واضح رہے کہ بھارت نے بھی ماضی میں پاکستانی قیدیوں کے معاملہ پر بار بار درخواست کے باوجود قونصلر رسائی نہیں دی ۔

توقع ہے بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا اور ایسے بیانات سے گریز کرے گا جس سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت قانون کے مطابق اور قانونی عمل کے ذریعے دی گئی اور یہ درست فیصلہ ہے اور کیوں کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کارانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔ پاکستان کی ساری قوم ملک کی سلامتی کے لئے کسی خطرسے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر متحد ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…