راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے عزیر بلوچ کو اپنی تحویل میں لیا۔فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق عزیربلوچ کو پاکستان آرمی ایکٹ1923 کے تحت تحویل میں لیاگیا۔عزیر بلوچ پر حساس معلومات غیر ملکی ایجنسیوں کو دینے کا الزام تھا۔ وہ بلوچستان میں غیر ملکی خفیہ اداروں کو کارروائی کے لئے خفیہ معلومات دیتا رہا ہےپاک فوج
کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کسی ملک کی نشاندہی کیے بغیر بتایا کہ عزیر بلوچ پر حساس معلومات غیر ملکی خفیہ ایجنسی کو فراہم کرنے کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق عزیر بلوچ 2013 میں ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کراچی میں رینجرز آپریشن شروع ہونے پر بیرون ملک فرار ہوا تھا۔