اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ پاکستان کا بہت بڑا فیصلہ ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا پاکستان میں پکڑے جانے ایک بہت بڑی کامیابی تھی اور اس سے بھی بڑی کامیابی کلبھوشن
یادیو کو سزائے موت سنانا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایسے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی دراندازیوں کے بارے میں آگاہ کرنا چاہئے تھا لیکن ان کی زبان پر آج تک بھارتی جاسوس کلبھوشن کا نام تک نہیں آیا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ بھار نفرتوں کا ہیڈ کوارٹر ہے اور وزیر اعظم نواز شریف کو اس معاملے پر قوم سے خطاب کرنا چاہئے۔