اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک)بھارت کو پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرنا مہنگا پڑ گیا، عبدالباسط نے بھارتی احتجاج مسترد کرتے ہوئے کھری کھر ی سنادیں ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے پر بھارتی دفتر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج کیا جس پر پاکستانی
ہائی کمشنر نے بھارتی احتجاج کو مسترد کر تے ہوئے کھر ی کھری سنا دیں ۔عبدالباسط کا کہناتھا کہ ایک دہشتگرد کو سزا دے کر کوئی غلط کام نہیں، ملکی سلامتی سے زیادہ کوئی چیز ہمیں عزیز نہیں۔ بھارت ایک طرف تو پاکستان میں دہشتگردی کرواتا ہے اور اوپر سے بلا کر احتجاج کر رہا ہے۔ بھارت ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزورنہ سمجھے۔