اسلام آباد(مانیٹـرنگ ڈیسک)پاکستان مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔بھارتی جاسوس کو پاکستان میں
جاسوسی، انتشار پھیلانے پرسزا سنائی گئی ہےجبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کی توثیق بھی کردی ہے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس نے دوران تفتیش تمام الزامات کو تسلیم کیا تھا، کلبھوشن یادیو نے کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا اعتراف کیا تھا جبکہ یہ بھی اعتراف کیا تھا وہ بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘کے مشن پرتھا۔یاد رہے کہ بھارتی نیوی کے افسر کلبھوشن یادیو کو 3مارچ 2016کو گرفتار کیا گیا تھا۔