جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

امام کعبہ نے نواز شریف اور شہبازشریف کے بارے میں بڑی بات کہہ دی

datetime 9  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے امام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب سے عربی زبان میں گفتگو کی ،امام کعبہ نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی عربی زبان پر دسترس کی تعریف کی ۔ امام کعبہ الشیخ صالح محمد بن طالب نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف پاکستان کیساتھ وفا کرنیوالے حکمران ہیں

اوریہ پاکستان کے عوام کی دل کیساتھ خدمت کررہے ہیں ۔پاکستان کے عوام جان چکے ہیں کہ کون انہیں فائدہ پہنچاتا ہے اور کس نے انہیں نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ہمارے بھائی ہیں اورہمیں ان کی قیادت پر فخر ہے کہ وہ پاکستانی عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کررہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ شریف خاندان پر اپنی برکتیں اوررحمتیں نازل کریں ۔امام کعبہ نے کہا کہ محمد نوازشریف اورمحمد شہباز شریف عوام کی خدمت کر کے نیک عمل کررہے ہیں اورمیں سمجھتا ہوں کہ آپ کا اچھا عمل کبھی ضائع نہیں ہوتا۔ امام کعبہ نے لاہور کی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ لاہور ایک تاریخی اور ثقافتی شہر ہے لیکن جب میں ائیرپورٹ سے ماڈل ٹاؤن آرہا تھا تو میں نے دیکھا کہ اس تاریخی شہر کو بڑی خوبصورتی اورمنصوبہ بندی کے ساتھ حسین بنایا گیاہے اوریہ تاریخی شہر ایک ترقی یافتہ شہر کا روپ دھار چکا ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کو جاتا ہے جبکہ اسلام آباد کا شہر مکمل منصوبہ بندی کیساتھ بنایاگیا ہے لیکن پرانے شہر کو اس طرح خوبصورت بنانا یقیناًشہبازشریف کا کارنامہ ہے اور یہ ایک محنت طلب کام ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔امام کعبہ نے نماز عصرکی امامت ماڈل ٹاؤن میں کرائی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ،علمائے کرام اور دیگر افراد نے امام کعبہ کی امامت میں نماز عصر ادا کی ۔نماز عصر کی ادائیگی کے بعدپاکستان کی ترقی اور خوشحالی اورامت مسلمہ کے اتحادکیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…