اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا ہنگامہ اجلاس12اپریل کو طلب کرلیا،اجلاس میں نئی حج پالیسی سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دی جائے گی جبکہ نئی گیس سکیموں پر پابندی ختم کئے جانے کا بھی امکان ہے۔معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے ملک میں تعمیر وترقی کیلئے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی غرض سے وفاقی کابینہ کا اجلاس12اپریل کو طلب کیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع
ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نہ صرف نئی حج پالیسی کی منظوری دی جائے گی بلکہ سرکاری ملازمین اور عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالےسے بھی اہم فیصلے کئے جائیں گے جبکہ3بڑے ڈیموں کا انتظام نجی شعبے کے حوالے کرنے پر غور وخوض سمیت نئی گیس سکیموں پر پابندی ختم کئے جانے کا بھی امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ کابینہ کو متوسط طبقے کیلئے نئی ایکشن سکیموں پر بریفنگ بھی دی جائے گی