علماء کرام دین کی تعلیمات کے امین ہیں‘ تمام مسلمان فرد واحد ہیں،امام کعبہ کا نوشہرہ میں نماز جمعہ کا خطبہ

7  اپریل‬‮  2017

نوشہرہ (آئی این پی) امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے کہا ہے کہ علماء کرام دین کی تعلیمات کے امین ہیں‘ تمام مسلمان فرد واحد ہیں‘ قرآنی تعلیم ہے خدا کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور فرقہ واریت میں نہ پڑو‘ اسلام امن و محبت کا دین ہے‘ خدا جس سے خیر کا کام لیتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا کرتا ہے‘ جو دین میں فرقہ واریت پیدا کرتے ہیں وہ فلاح نہیں پائیں گے‘ جس میں تقویٰ زیادہ ہے خدا کے گھر اس کا مقام بلند ہے۔ وہ

نوشہرہ میں نماز جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے۔ انہوں نے جے یو آئی (ف) کے صد سالہ تقریبات میں شرکت کی۔ امام کعبہ نے کہا کہ قرآنی تعلیمات اور رسول اﷲؐ کی اسوہ حسنہ میں ہی فلاح ہے۔ اسلام امن اور محبت کا دین ہے۔ اس امت کو خدا نے بہترین امت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی تعلیم ہے خدا کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور فرقہ واریت میں نہ پڑو۔ خدا کے پاس اس کا مقام بلند ہے جس میں تقویٰ زیادہ ہو خدائی وحدانیت پر یقین ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔ مسلمان فرد واحد ہیں فروعی اختلافات میں نہ پڑیں علماء کرام دین کے امین ہیں اتفاق و اتحاد کی دعوت عام کریں۔ امام کعبہ صالح بن ابراہیم نے کہا کہ اے خدا اسلام اور مسلمانوں کو عظمت عطا فرما۔ اے خدا ہمارے گناہ معاف کرکے عیوب پر پردہ فرما۔ اے خدا ہماری دعاؤں کو قبول و منظور فرما۔ بعد ازاں امام کعبہ صالح بن ابراہیم نے نماز جمعہ بھی پڑھائی۔بعدازاں سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ جو دشمن سامنے آئے گا سعودی اتحاد اس کا مقابلہ کرے گا۔ نوشہرہ میں جے یو آئی کے صد سالہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب بھائیوں کی طرح ہیں،پاکستانی قوم ایمان کے اعلیٰ درجے پر فائز اور اس کی ارض حرمین الشریفین سے محبت لازوال ہے، پاکستانی اور سعودی قوم اسلام اور حرمین کی حفاظت کرنے کے لیے ایک ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…