پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے ہسپتالوں میں ہڑتالی ملازمین کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔ تنخواہوں سے کٹوتی سمیت برخاستگی کی فہرستیں مرتب ہونا شروع کردی گی ۔ صوبے کے اسپتالوں میں نان کلینکل ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔ ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ حکومت نے بھی ہڑتال کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومتی ترجمان
کے مطابق کلاس فور ملازمین ہیلتھ پروفیشنلز کی کیٹیگری میں نہیں آتے ۔ پچھلے دو سالوں میں گریڈ ایک سے پندرہ تک دو مرتبہ سکیل اپ گریڈ کئے گئے۔ پچھلے دو سالوں میں کلاس فور ملازمین کو تین ارب روپے تک مراعات دیے گئے۔ محکمہ صحت نے غریب اور نادار مریضوں کی کوئی پرواہ نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نہ صرف تنخواہوں سے کٹوتی بلکہ برخاستگی کے احکامات جاری کردئیے۔