اسلام آباد (آئی این پی )مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان،پاکستان کے درمیان مختلف النوع تعاون افغانستان کیلئے مددگارہے، افغانستان میں امن پاکستان سمیت دنیا کے ہرملک کے مفاد میں ہے، افغانستان میں ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی،وہاں امن اورمفاہمتی عمل تعطل کاشکارہوگیا۔جمعرات کو مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ سے سابق امریکی مشیرسلامتی امورسٹیفن ہیڈلی کی زیرقیادت وفد نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی پرگفتگو کی گئی ۔ملاقات میں نئی
امریکی انتظامیہ کی افغان پالیسی پر بھی بات چیت۔اس موقع پر ناصرجنجوعہ نے کہاکہ افغانستان،پاکستان کیدرمیان مختلف النوع تعاون افغانستان کیلئے مددگارہے، افغانستان میں امن پاکستان سمیت دنیا کے ہرملک کے مفاد میں ہے۔انھوں نے کہاکہ چارفریقی رابطہ گروپ کاافغان مفاہمتی عمل میں اہم کردارہے، چارفریقی رابطہ گروپ کوجلددوبارہ فعال کرنیکی ضرورت ہے،ناصر جنجوعہ نے کہاکہ افغانستان میں ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی، افغانستان میں امن اورمفاہمتی عمل تعطل کاشکارہوگیا۔