اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعرات کوعام آدمی تحریک پاکستان پارٹی رجسٹرڈکرلی، رجسٹرڈسیاسی جماعتوں کی تعداد333سے بڑھ کر334ہوگئی۔عام آدمی تحریک پاکستان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاملک فرحان اللہ بھٹہ عام
آدمی تحریک کے چیئرمین ہیں۔نئی پارٹی کے اندراج سے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈسیاسی جماعتوں کی تعداد333سے بڑھ کر334ہوگئی واضح رہے کہ رجسٹرڈ جماعتوں میں سے الیکشن میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کی تعداد صرف 16 ہے۔