اسلام آباد(آئی این پی)وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خاں صاحب کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر نمبر پلیٹ،غیر نمونہ اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف آگاہی مہم جاری،15 اپریل سے اپلائیڈ فارگاڑیوں کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اور ای ٹی اوکی طرف سے جاری کردہ نمبر پلیٹ کے علاوہ تمام قسم کی نمبر پلیٹس جعلی تصور کی جائیں گی اور ان گاڑیوں کے خلاف بھاری
جرمانے کیساتھ ساتھ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،شہری اپنی گاڑیوں پر ای ٹی اوکی جاری کردہ نمبر پلیٹ آویزاں کریں،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں صاحب کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد کے امن و امان ، سیکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظراور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد میں بغیر نمبر پلیٹ ،فینسی نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف آگاہی مہم جاری ہے جس میں تمام اپلائیڈ فار، فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کو وارننگ سلپ جاری کی جارہی ہیں،15اپریل سے اپلائیڈ فار گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی اور ای ٹی اوکی جاری کردہ نمبر پلیٹ کے علاوہ گاڑیوں پر آویزاں تمام قسم کی نمبر پلیٹس جعلی تصورکی جائیں گی اور ان گاڑی مالکان کوبھاری جرمانہ کرنے کے علاوہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ملکیتی ثبوت نہ ہونے کی صورت میں گاڑی کو تھانہ میں بند کر دیا جائے گا اس خصوصی مہم کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے سپیشل اسکواڈ تشکیل دےئے گئے ہیں جو اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر تعینات ہیں اور ای ٹی او کی جانب سے جاری کردہ نمبر پلیٹس کے بارے میں شہریوں کو آگاہی فراہم کررہے ہیں
ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد اس خصوصی مہم کی نگرانی از خود کر رہے ہیں، ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر ای ٹی اوکی جاری کردہ نمبر پلیٹس آویزاں کریں اور اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں ۔