اسلام آبا (آئی این پی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اور خاتون صحافی مہر تارڑ کے درمیان ٹویٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی اورایک دوسرے کے خلاف میدان آگئیں ، مہرتارڑ نے تحریک انصاف میں شریف خاندانوں کی عورتیں نہ ہونے کے بیان کو ریحام کی انتہائی نیچ حرکت قرار دیدیا جبکہ جواباً ریحام خان نے کہا کہ اگر مہر صحافی ہیں تو وہ حقائق بھی بتائیں ۔تفصیلات کے مطابق خاتون صحافی مہر تارڑ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘پر پیغام
جاری کیا کہ ریحام کے مطابق پی ٹی آئی میں شریف فیملی کی عورتیں نہیں ہیں۔ انھوں نے لکھا کہ ریحام کی جانب سے یہ انتہائی نیچ حرکت ہے اور اس پر افسوس ہواہے۔جس پر ریحام خان بھی میدان میں آ گئیں اور ٹویٹ داغ دیا جس میں ان کا کہناتھا کہ اگر مہر صحافی ہیں تو انھیں حقائق بھی بتانا چاہئے۔ انھوں نے مہر کو کہاکہ ایسے اوچھے حملوں سے پہلے وہ بیان سن لیں، پروپیگنڈا سے پہلے حقائق جاننا ضروری ہیں۔دونوں کی اس لفظی جنگ میں دیگرصارفین بھی شامل ہوگئے ۔