اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارتی ایٹمی حملے کا خطرہ،پاکستان کی تصدیق،تشویشناک اعلان کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ بھارت کا ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا ڈاکٹرائن غیرمصدقہ، ڈھونگ اور سیاسی بیان کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ، اب ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں بھارت کی
جانب سے پہل کرنے کی بات انتہائی غیرذمہ دارانہ اور خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرناک ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام انتہائی جدید ترین بنیادوں پر استوار ہے اور دشمن کے ہر قسم کے حملے کے پیش نظر پاکستان نے مکمل انتظامات کررکھے ہیں اگر دشمن نے ایسی کوئی غلطی کی تو اس کا اسے انتہائی بھیانک نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔