لاہور(آئی این پی) لاہور ائیر پورٹ پرہلچل،انٹرنیشنل لانج میں ایسی چیزسامنے آگئی کہ لوگوں کی چیخیں نکل گئیں،خواتین تو خواتین مرد بھی پیچھے نہ رہے، لاہور ائیر پورٹ پر چوہوں کی بھرمار سے مسافر پریشان، ائیر پورٹ انٹرنیشنل لانج میں چوہے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر چوہوں کی بھرمار سے مسافر پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ائیرپورٹ میں چوہے کھلے عام دند دناتے پھرنے لگے جبکہ ائیر پورٹ انتظامیہ چوہوں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔ ائیر پورٹ انٹر نیشنل لانج میں چوہے کی اطلاع ملنے پر ائیر پورٹ انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ کافی محنت مشقت کے بعد انتظامیہ ایک چوہا پکڑنے میں کامیاب ہو گئی جبکہ ائیر پورٹ لانج میں خوف و ہراس پھیلا رہا ائیر پورٹ لانج سے چوہا نکلنے کا یہ کوئی نیا واقعہ نہیں۔ ماضی میں بھی مسافروں کی طرف سے متعدد بار چوہوں کی موجودگی کی اطلاع دی جاتی رہی ہے۔ لیکن انتظامیہ کی صفائی کے ناقص انتظام اور لاپرواہی کی وجہ سے لانج چوہوں کا مسکن بنا ہوا ہے۔