گڑھی خدا بخش(آئی این پی)پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ عوام سے وعدہ ہے کہ آئندہ وفاق میں حکومت بناکردکھاؤں گا، ،اس بار اپوزیشن میں رہ کر تھوڑے بندوں سے چیئرمین سینیٹ بنالیا تو اگلی بار وزیراعظم بھی بنا کر دکھا ؤں گا، پاناما کیس کے فیصلے کا آنے کا انتظار کررہے ہیں،ہردورمیں اونچ نیچ آتی رہتی ہے ، صرف 15 دن پنجاب میں بیٹھا تو کاغذی شیروں اور بلے والوں کا حال خراب ہوگیا،
آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں جاؤں گا، دیکھنا سارے پیٹو بھاگیں گے،پیپلزپارٹی پر میلی نظر رکھنے والوں سے پہلے ڈرے نہ اب ڈریں گے۔وہ منگل کو یہاں گڑھی خدا بخش بھٹو میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی کی تقریب کے موقع پر جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو نیوکلیئر پروگرام دیا لیکن یہ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان کو نیوکلیئرطاقت نواز شریف نے بنایا، ذوالفقار بھٹو کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئیں ہیں جب کہ بی بی صاحبہ نے کبھی اپنی بات نہیں کی ہمیشہ پاکستان کے بارے میں سوچا۔ انہوں نے کہا کہ صرف 15 دن پنجاب میں بیٹھا تو کاغذی شیروں اور بلے والوں کا حال خراب ہوگیا، پنجاب کے ہر ضلع میں جاں گا، دیکھنا سارے پیٹو بھاگیں گے۔سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر میلی نظر رکھنے والوں سے پہلے ڈرے نہ اب ڈریں گے، ہم اس سال الیکشن کے لیے تیار ہیں اور ان کا مقابلہ کریں گے، عوام سے وعدہ ہے کہ اگلی حکومت ہم بنا کردکھائیں گے، اس بار اپوزیشن میں رہ کر تھوڑے بندوں سے چیئرمین سینیٹ بنالیا تو اگلی بار وزیراعظم بھی بنا کر دکھا ؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کا آنے کا انتظار کررہے ہیں، ہم نہیں سمجھتے پاکستان میں کبھی بھی انصاف ہوا ہے، ہمارے ساتھ ہر دور میں ظلم وزیادتی ہوتی رہی ہیں لیکن آج دیکھنا ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے اور کیا نہیں ہوتا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ آج صرف بجلی دگنی مہنگی نہیں ہوئی بلکہ پانی کی بھی قلت ہوگئی ہے، عوام کے پاس بجلی اور پانی نہیں ہے اور یہ لوگ بہتر طرز حکمرانی کے دعوے کررہے ہیں۔



















































