پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا جماعت پر پابندی کیخلاف دبنگ فیصلہ،کپتان نے طبل جنگ بجادیا

datetime 3  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پارٹی نشان الاٹ نہ کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جانے کافیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی نشان بلے کی بحالی کیلئے قانونی ماہرین کو پٹیشن تیارکرنے کی ہدایت کر دی۔

پٹیشن میں تحریک انصاف الیکشن کمیشن حکم کو غیر قانونی اورغیرآئینی قرار دے گی اور الیکشن کمیشن کا حکم واپس لینے کے لیے استدعا بھی کی جائے گی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی انتخابات کی رپورٹ جمع نہ کرانے پر تحریک انصاف کو آئندہ کسی بھی ضمنی انتخابات یا عام انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی الیکشن میں تاخیر مہنگی پڑگئی جس کی پاداش میں الیکشن کمیشن نے پارٹی پردو ماہ کیلئے ضمنی الیکشن لڑنے پر پابندی لگا دی ہے ۔ اب پابندی کے باعث تحریک انصاف پی پی 23 چکوال سمیت 4 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخاب نہیں لڑ سکے گی۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کوچار ضمنی انتخابات سے باہر کر دیا۔ پی پی 23 چکوال میں کپتان کا کھلاڑی بلے کے بغیر میچ کھیلے گا۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو اپریل اور مئی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی پی 23 چکوال میں 18 اپریل کو ضمنی الیکشن کیلئے عمران خان نے اتوار کو جلسہ کیا تھا مگر ان کے امیدوار کو پارٹی کا انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا۔ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 81 سانگھڑ میں 20 اپریل کو ، خیبرپختونخوا میں پی کے 54 مانسہرہ اور پی کے 82 کوہستان میں 10 مئی کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔ وہاں بھی کپتان کے کھلاڑی بلے کے بغیر میدان میں اتریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…